جامعہ بلوچستان پانچ دائیوں سے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کیلئے کوشاں ہے،ڈاکٹر شفیق الرحمان

کوئٹہ:پاک ترک مارف انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز کوئٹہ کے ڈپٹی کیمپس ڈائریکٹر اوسیان کین کوسکن نے جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ وفد نے جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر شفیق الرحمان سے ملاقات کی۔اس موقع پر جامعہ کے رجسٹراررگل محمد کاکڑ، ٹریژرار جیند خان جمالدینی، ڈی جی انجینئرنگ فاروق بادینی اوردیگر افیسران بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وفد کو جامعہ کے تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں، ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کے پروگرامز کے حوالے سے بتایا گیا کہ جامعہ بلوچستان پانچ دائیوں سے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے لئے کوشاں ہے۔ جن کے ملکی اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کئے ہوئے ہیں۔ جس کے تعاون و اشتراک عمل سے اعلیٰ تعلیمی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے۔ترکی نے مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ باہمی سمجھوتوں کو یقینی بنایا ہے اور مستقبل میں بھی ترکی کے تعلیمی اداروں اور جامعہ بلوچستان کے ساتھ مشترکہ طور پر تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا اور ایک دوسرے کے تعاون و تجربات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے بروء کار لائی جائے گی۔ اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر نے کہا کہ ملکی و بین الاقوامی سطح پر تعلیمی اداروں کے مابین تعاون و اشتراک عمل ضروری امر ہے۔ تاکہ دور حاضر کے تقاضوں اور تعلیمی ضرورتوں کو مشترکہ طور پر یقینی بنانے سمیت جدید ٹیکنالوجی کے زرائع کو تعلیمی و تحقیقی مقاصد کے لئے بروء کار لاتے ہوئے ایک دوسرے کے تجربات، معلومات اور تعلیمی مواقعوں سے استفادہ اورماہرین کے تبادلوں سمیت، ویڈیو کانفرنسز و لیکچر پروگرامزو تحقیقی موضوعات کی رہنمائی سے مستقبل میں بہتر تعلیمی نتائج اخذ کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان صوبے کا قدیمی علمی درسگاہ ہے۔ جہاں صوبے کے مختلف علاقوں کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع سمیت صوبے کے وسعت اور رقبے کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف علاقوں میں جامعہ کے تعلیمی شاخوں کو وسعت دی ہے۔ کیونکہ تعلیم ہی انسانی شعوراور معاشرے کی ترقی میں سرفہرست ہے۔وفد نے جامعہ بلوچستان کے تعلیمی کاوشوں کو سرہاتے ہوئے مستقبل میں مشترکہ طور پر تعلیم کے فروغ، تعاو ن و اشتراک عمل کو بروء کار لانے سمیت مختلف تعلیمی پروگرامزکو یقینی بنانے کے لئے خواہش کا اظہار کیااور وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا اور دونوں جانب سے تحائف پیش کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے