وزیراعظم نے کورونا ویکسین لگوالی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیز پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ملک بھرمیں کورونا ویکسین لگانے کی مہم جاری ہےخیال رہے کہ ملک بھر میں 60 سال اور زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائے جانے کا عمل جاری ہے۔ اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر تعلیم شفقت محمود سمیت متعدد شخصیات نے کورونا ویکسین لگوائی ہیں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید61اموات اور 3ہزار495نئے کیسز سامنے آئے ہیں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 717 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6لاکھ 15 ہزار810ہو گئی ہےملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد24ہزار592 ہے۔ 5 لاکھ 77 ہزار501 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافے اور ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث سخت پابندیوں کا عندیہ دے دیا ہےوفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا مارننگ سیشن اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دی گئی کہ ملک میں کورونا کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی ہےاین سی او سی اجلاس میں بتایا گیا کہ تمام بڑے شہروں میں کورونا کی شرح 5 فیصد سے بڑھ چکی ہے۔ این سی او سی نے ایس او پیز پر عمل نہ ہونے پر تشویش کا اظہار بھی کیااین سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ این سی او سی کے احکامات پر سختی سے عمل کرایا جائے، ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو سخت اقدامات اٹھانے مجبور ہوں گےاعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو کاروبار بند اور معاشی سرگرمیاں محدود ہو سکتی ہیں، کورونا ویکسی نیشن سینٹرز اتوار اور سرکاری تعطیلات کے دونوں میں بند ہوں گ قبل ازیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورت حال بہتر نہ ہوئی تو مزید پابندیاں لگائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے