معصوم بچوں کو بے دردی سے قتل کرنے میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے،ثمینہ ممتاز زہری
کوئٹہ :بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماءنومنتخب سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کوئٹہ میں رونماءہونیوالے دلخراش واقعے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کو بے دردی سے قتل کرنے میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے اپنے روایات ہیں جہاں خواتین اور بچوں کاحترام کیا جاتا ہے ایک ایسے رویات کے امین صوبے میں اس طرح کے دلخراش واقعہ کا رونماءہونے انتہائی افسوسناک ہے انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جام کمال خان اور انکی کابینہ نے صوبے میں قیام امن کےلئے اہم اقدامات کیئے ہیں اور ان ہی اقدامات کی بدولت آج بلوچستان امن کا گہوارہ بن چکا ہے لیکن ایسے میں کمسن بچوں کو بے دردی سے قتل کرنے کے واقعے کا رونماءہونا قانون نافذ کرنے والے اداروں کےلئے کسی چیلنج سے کم نہیں انھوں نے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر شریک ہیںسینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عطاءاللہ مینگل اور انکے خاندان سے انصاف کےلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں اور کمسن بچوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو قرار واقعے سزا دی جائے۔