الیکشن کمیشن کو حکومتی دھونس دھمکیاں قابل مذمت ہیں، بلاول بھٹو زرادری
اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرادری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان پر حکومت کی جانب سے متواتر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں بلاول نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو حکومتی دھونس دھمکیاں قابل مذمت ہیں۔ دھاندلی میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا شراکت دار بننے سے انکار کو بغاوت کے طور پر لیا گیا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اپنی ذمہ داریاں آئین وقانون کے مطابق نبھانی ہیں۔ الیکشن کمیشن ایک قومی ادارہ ہونے کی حیثیت سے پوری قوم اور آئین اُس کے ساتھ کھڑے ہیں۔