اساتذہ کو اگر کچھ ہوا تواسکی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی، سردارسربلند جوگیزئی

کوئٹہ :پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے موجودہ حکمران عوام اور ملازمین کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں آج ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے عوام سلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف روڈپرسراپا احتجاج ہیں،صوبائی حکومت فوری طورپر جونیئرٹیچرز کے جائز مطالبات تسلیم اور محکمہ مواصلات و تعمیرات سے نکالے گئے ملازمین کو فوری طور پر بحال کرے بصورت دیگر پاکستان پیپلز پارٹی ملازمین کے ساتھ ملکراحتجاج پر مجبور ہوگی،تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے اساتذہ کو اگر کچھ ہوا تواسکی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جونیئر ٹیچرز ایسوسی ایشن اور محکمہ مواصلات و تعمیرات سے نکالے گئے ملازمین کی جانب سے پریس کلب کے سامنے لگائے گئے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ میں بات چیت کرتے ہوئے کہی اس مقوقع پر پیپلز پارٹی بلوچستان کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک زیشان حسین،میڈیا کوآرڈینیٹر حیات خان اچکزئی،ضلع موسیٰ خیل کے صدر ظاہرموسیٰ خیل، ملک ٹکاخان،عبدالعزیز زرکون اوردیگر بھی انکے ہمراہ تھےتادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے جونیئر ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد یوسف کاکڑاور قیصر خان نے بتایا کہ انہیں تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے تین روز گزرچکے ہیں لیکن تاحال حکمرانوں کی جانب سے انکے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملازمین اور عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی پیپلزپارٹی نے اپنے دور اقتدار میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کئی سو گنا اضافہ کیالیکن موجودہ سلیکٹڈ حکمران جب سے اقتدار میں آئے ہیں انہوں نے ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا بلکہ صرف ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے لئے اسمبلیوں سے بل پاس کئے گئے جس کی پاکستان پیپلز پارٹی مذمت کرتی ہےانہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر جونیئر ٹیچرز ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات حل کرے اگر تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے اساتذہ کو کچھ ہوا تو اسکی تمام ترذمہ داری حکمرانوں اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام پر عائد ہوگی۔ سردارسربلند جوگیزئی نے محکمہ مواصلات وتعمیرات سے نکالے جانے والے ملازمین کے کیمپ کا بھی دورہ کیا اور ملازمین کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے اقتدار میں آنے سے قبل عوام کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب تک لاکھوں افراد کو بے روزگارکرچکی ہےانہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات سے نکالے گئے 361ملازمین کو فوری طور پر ملازمتوں پر بحال کیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے