ایس بی کے صوبے میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم کا واحد ادارہ ہے، ساجدہ نورین

کوئٹہ:وائس چانسلر سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ساجدہ نورین نے چیئرمین ایچ ای سی سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور یونیورسٹی کے انتظامی معملات اور درپیش مسائل جن میں ٹرانسپورٹ،فنڈنگ، نئے اکیڈمک بلاک اور سکالرشپس پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر چیئر مین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری نے یونیورسٹی کی انتظامیہ کی تعریف کرے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور بلخصوص سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی جو کے صوبے میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم کا واحد ادارہ ہے، ہماری اعلیٰ ترجیحات میں شامل ہے اور ایچ ای سی یونیورسٹی کے تما م معملات پر بھر پور توجہ دے گی۔ایچ ای سی یکساں طور پر یونیورسٹی رینکنگ کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گا۔وائس چانسلر ڈاکٹر ساجدہ نورین نے چیئرمین ایچ ای سی کے کوششوں اور تعاون کی یقین دہانی کو سراہااور امید ظاہر کی کے یونیورسٹی ایچ ای سی کے توقعات پر پورا اترے گی۔ اس موقع پر رجسٹرار سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی منظور حسین بھی موجود تھے جنہوں نے بعد ازا ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز سے بھی ملاقات کی اور مختلف تدریسی اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے