ژوب کے قبائل پرامن اور محب وطن ہے ژوب سے میرا گہرا تعلق رہا ہے، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی

ژوب : سدرن کمانڈ بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، انسپکٹر جنرل بلوچستان ساؤتھ میجر جنرل ایمن صفدر کا ژوب کا دورہ اور ایف سی ہیڈکوارٹر میں قبائلی عمائدین سے خطاب کورکمانڈر بلوچستان نے کہا کہ ژوب کے قبائل پرامن اور محب وطن ہے ژوب سے میرا گہرا تعلق رہا ہے بحثیت فوج اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے عوام کی خدمت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ژوب کے درینہ مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروکار لا رہے ہیں ڈی آئی خان روڈ کو بہتر بنایا جائے گا اور سمبازہ گل کچھ روڈ کے بارے میں اصل صورتحال معلوم کررہے ہیں میرعلی خیل روڈ ڈی آئی خان روڈ سمبازہ گل کچھ روڈ اور افغانستان سے بارڈر تک قمردین کاریز روڈ کی تکمیل سے ژوب تجارتی حب بنے گا انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے الٹرنیٹ روزگار کی تلاش بھی ضروری ہے ڑوب شیرانی کو زراعت اور زیتون درخت کی پیداوار اور فروع دینا ہے اس موقع پرژوب شیرانی کے سیاسی وقبائلی مشران چیف آف سردار ناصر خان ناصر سابق زکواۃچیئرمین عبدالستار کاکڑ ڈسٹرکٹ شیرانی زکواۃ،چیئرمین عبدالجلیل حریفال حاجی فضل قادر مندوخیل ودیگر نے پاک فوج کی بہتر کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا ژوب شیرانی کے درپیش مسائل پر روشنی ڈالی اورقمردین گیٹ وے کیڈٹ کالج منظور قدرتی گیس کی فراہمی میرعلی خیل اور سمبازہ گل کچھ روڈ کی تعمیر کا مطالبہ کیا گیااس موقع پر کورکمانڈر بلوچستان نے کہا کہ باہمی مشاورت سے جگے کا تعین کریں اور مانی خواہ کپیپ میں ایف سی کالج تعمیر کا وعدہ کیا اور کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ کیڈٹ کالج کی منظوری کے بعد کیڈٹ کالج کا درجہ دیا جائیگا اس موقع پر سیاسی وقبائلی مشران کے علاؤہ ضلعی افسران نے شرکت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے