سوات، گھریلو تنازع پر فائرنگ، 2 بھائی، والدہ اور بھابی جاں بحق، ملزم گرفتار

سوات: سوات میں گھریلو تنازع پر ایک شخص نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو بھائی، والدہ اور بھابی جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں ملزم کی 2 بھابیاں اور بھتیجی شامل ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم محمد علی کو گرفتار کرلیا ہے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے اہلکاروں نے تمام زخمی اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر ایک بچی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے