اسلام آباد، نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر عارضی پابندی عائد

اسلام آباد:اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پرعارضی طور پر پابندی عائد کردی ہے۔اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلہ اسلحہ لائسنسز کے ریکارڈ کو آن لائن کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی 15 اپریل تک جاری رہے گی۔ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا۔نئے اسلحہ لائسنس کا اجراء نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا ) کے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہی ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے