کراچی، رینجرز کی گاڑی کے قریب کریکر دھماکا، 1 اہلکار شہید

کراچی: کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کی گاڑی کے قریب کریکر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں یک اہلکار شہید جبکہ کم از کم پانچ شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس اور رینجرز کی گاڑیاں سنیپ چیکنگ کر رہی تھیں کہ اچانک موٹر سائیکل سوار ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوئے۔

دہشتگردی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور علاقے کو ہر قسم کی آمدورفت کیلئے سیل کر دیا۔

ادھر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کریکر دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی اور انھیں ایمبیولینس کے ذریعے ہسپتال پہنچایا۔

ذرائع کے مطابق ابھی کسی تنظیم یا گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے نے شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے