نیب کاکام کرپشن کوپکڑنا ہےترجمان بننا نہیں،مریم نواز
لاہور: نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے حکومت سے کہا ہے کہ عدلیہ اور نیب کے پیچھے کیوں چھپتے ہو، آؤ میدان میں مقابلہ کرولاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نیب نےلاہور ہائیکورٹ میں میری ضمانت کےخلاف درخواست دی ہے، کہا گیا کہ میں بیانات دے رہی ہوں اس لیے ضمانت مسترد کی جائے، اس سے زیادہ مضحکہ خیز کوئی بات نہیں ہو سکتی، بیانات جانچنے کا اختیار نیب کوکیسے مل گیا
آپ نے ذمہ داریاں تبدیل کرلیں، ان کیخلاف تو خود مقدمہ درج ہونا چاہیے، نیب کا کام کرپشن کوپکڑ نا ہے ترجمان بننا نہیں، نیب کرپشن پکڑنے میں بری طرح ناکام ہوگیامریم نواز کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے کاندھوں پر بندوق رکھ کر چلانے کی کوشش کررہے ہیں، آؤ اور میدان میں مریم نواز کا مقابلہ کرو، کبھی ہائی کورٹ کبھی نیب کے پیچھے کیوں چھپتے ہو، نیب نے ہائیکورٹ میں جھوٹ بولا کہ تحقیقات میں تعاون نہیں کررہی، نیب کو تکلیف ہے کہ میں سیاست میں مداخلت کررہی ہوں، میں آٹا اورچینی چورکو چورکیوں کہتی ہوں، لیکن میں عوام کی نمائندگی کروں گی اور سیاست میں مداخلت پر آواز اٹھاتی رہوں گی، مسلم لیگ خاموش نہیں رہے گی، میں مہنگائی، اقربا پروری، لاہور کو کوڑے کا ڈھیر بنانے، گیس و بجلی چوری کیخلاف بولوں گی۔