ملک عبدالولی کاکڑ کے ساتھ ہتک آمیز رویہ قابل مذمت ہے،غلام نبی مری
کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی ممبر غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں گزشتہ روز کچلاک انتظامیہ کیجانب سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے کچلاک میں بغیر کسی نوٹس اور اطلاع کے ان کے اراضیات پر قائم کھوکھے مسمار کرنے کی کوشش کی جس پر ملک عبدالولی کاکڑ کے بھتیجے نے انتظامیہ کیساتھ بات کرنے کی کوشش کی تو انتظامیہ کے ذمہ داروں نے ان کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز رویہ اختیار کی جس پر مقامی لوگوں نے شاہراہ بند کرکے احتجاج کیا انہوں نے کہا کہ ملک عبدالولی کاکڑکا تعلق ایک سیاسی گھرانے قبائلی اورعلاقے کے معتبر شخصیت سے ہے ان کے ساتھ اس طرح کا ہتک آمیز رویہ اختیار کرنا انہیں دیوار سے لگانے کے سوا کچھ نہیں اور اس طرح کے حربوں سے مقامی قبائل میں اشتعال دلانے کا دیدا دانستہ کوشش ھے ملک عبدالولی کاکڑ کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا بنیادی مقصد انہیں اپنے اصولی اور دوٹوک سیاسی موقف قومی جمہوری جدوجہد سے دستبردار کرانا ہے تاہم ملک عبد الولی کاکڑ اپنے والد محترم ملک عبد العلی خان کاکڑ مرحوم کے طرز پر نہ پہلے اس طرح کے منفی اور اوچے ھتکنڈوں سے مرعوب ہوکر قومی حقوق کی جدوجہد سے دستبردار ھوا اور نہ ہی آئند ہوں گے، انہیں خالصتا بلوچ، پشتون سمیت تمام محکوم اقوام کے حقوق کے لئے سیاسی و جمہوری انداز سے جدوجہد کرنے کی سزا دی جارہی ہے جو حکمرانوں اور ان کے گماشتوں سے ہضم نہیں ہورہاہے۔
انہوں نے کہاکہ کچلاک میں ملک عبد الولی خان کاکڑ کے خاندان کی پدری اراضیات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے تجاوزات کے نام پر مسمار کرنے اور ان کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ اختیار کرنے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ ملک عبد الولی کاکڑ کے والد بلوچ،پشتون اتحاد کے داعی اور زندگی بھر محکوم اقوام کے اہینی جمہوری اور بنیادی حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والے شخصیت کے طرز پر جدوجہد جاری رکھتے ہوئے کسی بھی صورت میں ایسے دھونس دھمکیوں انتقامی کاروائیوں ظلم و جبر کے سامنے خاموشی اختیار نہیں کی ملک عبدالولی کاکڑ کے والد بلوچ پشتون اتحادکے عالمبردار تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی انگریز استعمار، آمریت اور نام نہاد جمہوری ادوار میں لاقانونیت اور حقوق غصب کرنے والے غیر جمہوری قوتوں کے خلاف آواز بلند کرتے ھوے آخری سانس تک وہ اپنیاصولی موقف پر ثابت قدم رہے۔ بی این پی اس طرح کے سازشوں انتقامی کارروائیوں کے خلاف ہر دستیاب پلیٹ فارم پر سیاسی،جمہوری اور پارلیمانی انداز میں آواز بلند کرینگے اور اپنے رہنماؤں کیخلاف کسی قسم کی ناانصافی اور زیادتی برداشت نہیں کرینگے۔