سریاب میں نامعلوم افراد نے 3 بچوں کو تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کردیا

کوئٹہ: میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات میں نامعلوم افراد نے تین بچوں کو تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل جبکہ ایک کو شدید زخمی کردیا پولیس نے گھریلو ملازمہ کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق پیر کو تھانہ نیوسریاب کی حدود میں سریاب کسٹم کے قریب غلام رسول پھاٹک کے مقام پر نامعلوم افراد نے محکمہ تعلیم کے جونیئر کلرک عطاء اللہ کے گھر میں گھس کر اسکے تیز دھار آلے کے وار کرکے تین کمسن بچوں اقصیٰ، حسنین اور زین کو قتل جبکہ کشمالہ نامی بچی کو شدید زخمی کردیا، پولیس کے مطابق واقعہ کے وقت عطاء اللہ اور اسکی بیوی گھر پر موجود نہیں تھے جبکہ گھر میں کام کرنے والی ملازمہ بھی موقع پر موجود نہیں تھی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمی ہونے والی بچی کشمالہ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے پولیس حکام کے مطابق مقتولین اور زخمی کی عمریں 6سے 12سال کے درمیان ہیں پولیس نے تفتیش کے لئے گھریلو ملازمہ کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ مز ید کاروائی جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے