سریاب توسیع منصوبے موجودہ ریٹ کے مطابق ادائیگی نہ کرنے کا عمل قابل مذمت ہے،بی این پی

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان سریاب توسیع منصوبے میں گرائی جانے والی دکانوں کے مالکان کو موجودہ ریٹ کے مطابق ادائیگی نہ کرنے کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت کو چاہئے تھا کہ وہ پہلے نوٹس جاری کر کے مدت کا تعین کرتے اور زمین مالکان کو ادائیگی موجودہ ریٹ سے مطابق کرتے تاکہ ان کا معاشی قتل نہ ہوتا بی این پی نے سریاب توسیع منصوبے کے حوالے سے کوششیں کیں پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ سے باہر بھی آواز بلند کی مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ دکان مالکان سے زمین کوڑیوں کے دام خریدی جائے یہ اقدامات قابل قبول نہیں قانونی عمل کو مکمل کر کے مالکان کو موجودہ ریٹ کے مطابق ادائیگی کی جائے تاکہ کسی بھی تاجر کا استحصال نہ ہو بیان میں کہا گیا کہ بی این پی تاجروں کے ساتھ اپنائی گئی روش کی مذمت کرتی ہے صوبائی حکومت کے ارباب و اختیار اور ضلعی انتظامیہ ناانصافی کرنے کی بجائے موجودہ ریٹ کے مطابق مالکان کو ادائیگی کی جائے تاکہ وہ کہیں اور جا کر تجارت کر سکیں اس کے برعکس بی این پی نے ہمیشہ عوام کی آواز بن کر جدوجہد کی اب بھی سریاب روڈ متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں ان کی اخلاقی حمایت کرتے ہوئے ان کے حقوق کیلئے آواز بلند کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے