بلوچستان میں کورونا وائر س کے13نئے کیسز رپورٹ متاثرہ افراد کی تعداد 19233ہو گئی
کوئٹہ :بلوچستان میں کورونا وائر س کے13نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 19233ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائر س آپریشن سیل کی جا ری کر دہ رپورٹ کے مطابق پیر کوبلو چستان کے 4اضلاع کوئٹہ سے 10،سبی،تربت اور ژوب سے ایک ایک کیسز رپورٹ ہو نے کے بعداب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد 19233ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران بلو چستان میں کو رونا وائرس 9مریض صحتیا ب ہوئے جس کے بعد اب تک صحتیا ت ہو نے والوں کی تعداد 18890ہو گئی ہے جبکہ صوبے میں فعال مریضوں کی تعدا141ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائر س سے ہو نے والی اموات کی تعداد 202ہے جبکہ 3مریضوں کو ہا ئی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 3.26فیصد رہی