کورونا وائرس کی تیسری لہر بڑی شدت سے حملہ آور ہوئی ہے، لیا قت شاہوانی

کوئٹہ :ترجمان حکومت بلوچستان لیا قت شاہوانی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر بڑی شدت سے حملہ آور ہوئی ہے لیکن شکر ہے کہ بلوچستان اس سے تاحا ل بچا ہوا ہے،بلوچستان حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ دیگر صوبوں سے آنے والوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گااور جن افراد کے ٹیسٹ پازیٹوآئے انھیں کورنٹائن کیا جائے گا یہ بات انہوں نے پیر کو آفیسرز کلب کوئٹہ میں پر یس کانفرنس کر تے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ ہم عوام کو آگاہی کیساتھ ساتھ ان سے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی استدعا کرتے ہیں بازار،اسکول اور دیگر اداروں کی بندش کا فیصلہ حالات کے مطابق کرینگے،پوری دنیا کو اب کورونا کی تیسری لہر کا سامنا ہے لندن سے کورونا کی تیسری لہر پہنچ گئی ہے گز شتہ روز ملک میں 28 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے جو تشو یشنا ک ہے لیاقت شاہوانی نے دعویٰ کیا کہ سب سے پہلے کور نٹا ئن سینٹر بلو چستا ن حکومت نے قائم کیا کورونا جب پھیلنا شروع ہوجاتا ہے تو اس کو قابو کرنا مشکل ہوتا ہے پنجا ب کے بہت سے علا قو ں میں سمارٹ لاک ڈاون لگادیا گیا ہے سندھ میں بھی کوروناکے سخت ایس او پیز جاری کیے گئے لیکن یہاں ہمار ے پاس شکر ہے ایسی صورتحال نہیں ہے انھوں نے کہاکہ افسو س کی بات ہے کہ عوام کی صحت پر سیا ست ہورہی ہے مریم نواز نے لاہور میں میڈیا سے جو باتیں کی اس میں یہ تاثر دیا کہ پی ڈی ایم جلسوں کیخلاف کورونا کو استعمال کیا جارہا ہے مریم نواز کو بتانا چاہتا ہوں کہ پی ڈی ایم جلسوں کی ناکامی کو کورونا سے نہ جوڑے کورونا کی تیسری لہر میں اپوزیشن کو سوچنا چاہئے گزشتہ اکتوبر میں کیسز ختم ہونے کے قریب تھے اپوزیشن کے جلسے کے بعدمریضوں کی تعداد میں تین گناہ اضافہ ہوا انھوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ دیگر صوبوں سے آنے والوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گااور جن افراد کے ٹیسٹ پازیٹوآئے انھیں کورنٹائن کیا جائے گاا یک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ کورونا تیسری لہر کا بتایا جارہا ہے کہ زیادہ خطرناک ہے انھوں نے بتایاکہ بلوچستا ن میں اب تک 16000 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی گئی ہے اگلے ما ہ کے پہلے ہفتے میں 50 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے و یکسین پہنچ جائے گئی 9 لاکھ ویکسین 50 سال سے زائد عمر کے افرا د کو لگائی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے