اسمبلی اور سینیٹ میں چوروں کو ٹکٹ دی گئی ہے، سراج الحق

جیکب آ باد:جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کی 22کروڑ عوام مشکلات کا شکار ہے تحریک انصاف کے گیارہ سو دن حکومت کے باوجود بھی وزیر اعظم رو رہے ہیں کہ مافیا کام کرنے نہیں دیتی،مافیا تو کابینہ میں بیٹھی ہوئی ہے اسمبلی اور سینیٹ میں موجود ہے چوروں کو ٹکٹ دی گئی، 60کروڑ میں ٹکٹ لینے والے ایوان میں آکر خدمت نہیں عوام کی گردن مروڑیں گے دولت اور زر کے ان سومناتوں کو محمود غزنوی بن کر پاش پاش کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال جیکب آباد میں جماعت اسلامی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسد اللہ بھٹو، مولانا عطاالرحمن، پروفیسر نظام الدین میمن، حافظ نصر اللہ عزیز، لالہ عبدالفتاح پٹھان، ضلعی امیر دیدار لاشاری، کاشف علی، عبدالحفیظ بجارانی، غلام حیدر پیر زادہ، ہدایت اللہ رند، صادق ملغانی اور دیگر موجود تھے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ عدالتوں میں انصاف بکتا ہے ہسپتالوں میں غریب کا علاج نہیں ہوتابچے تعلیم سے محروم ہیں چند کرپٹ سرمایہ داروں اور جاگیرداروں نے نظام کو یرغمال بنا رکھا ہے جو سیاسی دہشت گردی ہے انکا مقابلہ کرنا ہے اور قوم کو ان سے نجات دلانا ہے انتخابات میں ملک کے گلی گلی اور کوچے کوچے میں میر جعفر کے پیروکاروں کا مقابلا کرکے ان کو شکست دینا ہوگی انہوں نے کہا کہ عوام کو اب نئے لوگوں پر اعتماد کرنا ہوگا نیکی کرنے والے بہت ہیں ان سے استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے جماعت کے اراکین کو ہدایت کی کہ وہ معاشرے میں پھل دار درخت بنیں محبت بھائی چارے کو عام کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے