کوئٹہ : کوئلہ کان میں چھ کان کن جاں بحق جبکہ دو کو زندہ بچا لیا گیا
کوئٹہ :کوئٹہ کے نواحی علاقے مارواڑ میں کوئلہ کان میں پیش آنے والے حادثے میں چھ کان کن جاں بحق جبکہ دو کو زندہ بچا لیا گیا، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نصیر خان ناصر اور چیف مائنز انسپکٹر شفقت فیاض کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ سے تقریبا 60 کلو میٹر فاصلے پر واقعہ مارواڑ میں ایک کوئلہ کان میں میتھین گیس کے اخراج کے باعث دھما کہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا جہاں 8 کان کن پھنس گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا گیا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا آپریشن کی تکمیل پر چھ کان کنوں عبدالرحمن، سردار ولی، مدد، عبدالرازق شفیق اور محمد رحیم کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ دو افراد کو زندہ بچا لیا گیا حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کان کو سیل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق تمام کانکنوں کی لاشوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جاں بحق ہونے والوں میں سے چار کا تعلق چمن جبکہ کوئٹہ اور مسلم باغ سے ایک، ایک شخص کا تعلق بتایا جاتا ہے لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد آبائی علاقوں میں منتقل کردیا گیا واضح رہے کہ جمعرات کو پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق کان کن تقریبا 800 گہرائی میں پھنس گئے تھے