کلین گرین منصوبے میں بلوچستان کے چھ شہروں کو شامل کیا گیا ہے‘ملک امین اسلم

کوئٹہ:معاون خصوصی وزیر اعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان منصوبے کے تحت ملک بھر میں دس ارب درخت لگائے جارہے ہیں کلین گرین منصوبے میں بلوچستان کے چھ شہروں کو شامل کیا گیا ہے

بلوچستان کی ہر ضرورت کو پورا کیا جائے گا‘ کورونا کے دور میں کلین گرین منصوبے خصوصی توجہ دی گئی ہے کلین گرین کورونا منصوبے میں 24 ارب کا بجٹ رکھا گیا ہے‘کوئٹہ میں زیارت کے دورے کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے پی ایچ ای کے سیکرٹری صالح محمد ناصر کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں کیا

اس موقع پر سیکرٹری ماحولیات صدیق مندوخیل‘ڈی جی ماحولیات ولی محمد کاکڑ اور دیگر بھی موجود تھے‘ انہوں نے کہاکہ مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ آج میں بلوچستان کا دورہ کررہا ہوں وزیراعظم پاکستان کا وژن بھی یہی ہے کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پروگرام کلین گرین منصوبہ اہم ہے سائیلڈ ویسٹ کے معاملے میں پاکستان بہت پیچھے یے دنیا میلے پانی کو صاف کرکے دوبارہ قابل استعمال کررہی ہے لیکن پاکستان میں یہ شعور ابھی عام نہیں ہوا لوگوں کو نکاسی آب کے مسائل کا سامنا یے وفاقی حکومت کوڑا کرکٹ اٹھانے سے قاصر ہے اٹھاروی ترمیم کے تحت چونکہ یہ کام صوبائی حکومتوں کا ہے اسلئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر ایک جامع نظام بنایاجارہا ہے

کچرے کو ٹھکانے لگانے۔گندے پانی کو صاف کرنے اور شجرکاری سیمت پانچ منصوبوں پر کام جاری ہے جس کا مقصد کم وسائل میں بہتر نتائج حاصل کرنا یے کلین گرین منصوبہ صرف حکومت کا نہیں عوام کا بھی کام ہے کلین گرین پاکستان منصوبے کیلئے ملک بھر سے سوا لاکھ رضاکاروں نے رجسٹریشن کرائی یے وزیر اعظم نے کلین گرین منصوبے میں حصہ لینے والوں کی صوصلہ افرائی کا عزم کیا ہے

بلوچستان کے چھ شہروں میں کلن گرین منصوبہ بنایا گیا ہے جو شہر کلین گرین منصوبے بہتر کررہے ہیں انکے فنڈز کو بھی بڑھایا گیاہے کورونا کے دور میں کلین گرین منصوبے خصوصی توجہ دی گئی ہے کلین گرین کورونا منصوبے میں 24 ارب کا بجٹ رکھا گیا ہے صوبائی درالحکومت میں پانی گندے ہانی کو صاف کرنے کا پلانٹ جلد فعال ہوگا کوڑا کرکٹ اٹھانے۔

کچرہ کو قابل استعمال بنانے۔گندے پانی کو صاف کرنے کا منصوبہ اہمیت کا حامل ہے دس ارب درخت ملک بھر میں لگانے جارہے ہیں کلین گرین منصوبے کی تکمیلِ کیلئے بلوچستان کی ہر ضرورت پوری کرینگے‘سیکرٹری پی ایچ ی صالح محمد ناصر نے کہا کہ اس پروجیکٹ میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تین ڈسٹرکٹ شامل ہے ان پروجیکٹ کا افتتاح جلد چیف سیکرٹری کے مشور ے سے کریں گے حکومت بلوچستان ماحولیات کی بہتری کیلئے انتہائی سنجیدہ اور اقدامات کررہی ہے

جس کے جلد اچھے اثرات مرتب ہوں گے وفاقی حکومت اس پروجیکٹ کو کامیاب بنانے کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور بلوچستان میں گرین پاکستان پروجیکٹ شروع کرنے پر بلوچستان حکومت کی جانب سے مبارکباد اور اس کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے