وزیر اعظم نےوفاقی سیکرٹریز کو ہر ماہ بلوچستان کا دورہ کرنے کے احکا ما ت جا ری
کوئٹہ: وزیر اعظم پا کستان عمران خان نے تمام وفاقی سیکرٹریز کو ہر ماہ بلوچستان کا دورہ کرنے کے احکا ما ت جا ری کر دئیے۔ وزیر اعظم عمران خان نے وفا قی محکموں کی جانب سے بلوچستان کو نظر انداز کر نے کا نو ٹس لیتے ہوئے جمعرات کو تمام وفاقی وزارتوں کے سیکرٹریز کو ہدا یت کی ہے کہ وہ ہر ماہ میں کم از کم ایک مر تبہ صوبہ بلوچستان کا دورہ کیا کر یں اورچیف سیکرٹری بلوچستان سے ملکر وزٹ پروگرام تشکیل دیں وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ تمام سیکر ٹریز اپنی وزارت،ڈویژن، محکمے سے متعلقہ امور ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے وزیر اعظم آفس کو اس حوالے سے مطلع رکھیں اورتمام سیکرٹری صاحبان دورے کے بعد تفصیلی رپورٹ باقاعدگی سے وزیر اعظم آفس بھجوائیں گے۔