حکومت عوام کو کرونا وائرس سے بچانے کیلئے تمام تر اقدامات کررہی ہے، بشریٰ رند

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انسانی زندگی بہت اہم ہے کرونا وائرس کی تیسری خطر ناک ثابت ہوسکتی ہے تمام لو گوں کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہےضرورت اس امر کی ہے کہ انسانی زندگیوں کا تحفظ کیا جائےہم صحت مندرہیں گے تو معیشتکا پہیہ بھی چلتا رہے گاحکو مت بلوچستان وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کما ل خان کی قیادت میں عوام کو کرونا وائرس کے موذی وار سے بچانے کیلئے تمام تر اقدامات کررہی ہےاگر ہم احتیاط بر تیں گے اور حکومتی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں گے تو اس موذی مرض سے بچیں رہیں گےیہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ حکومت بلوچستان نے ویکسین کاعمل بھی شروع کیا ہے بز رگ افراداپنی رجسٹر یشن جاری رکھتے ہوئے ویکسین کرائیں کیونکہ کرونا کے نقصانات اگر بڑھ جائیں گے تو صحت کے نظام پر بہت زیادہ بوجھ بھی پڑے جائیں گے اور معمولات زندگی بھی شد ید متاثر ہونگے ضرورت اس امر کی ہے کہ سرکاری ہدایا ت پر مکمل طور پر عمل پیر ا ہوکر کرونا جیسے موذی مرض کو شکست دی جائے عوام سے بھر پور تعاؤن کی تو قع ہے جیسے پہلے عوام نے تعاون کیا وہ اپنا تعاون جاری رکھیں گے تاکہ معاشی اور سما جی سرگر میاں متاثر نہ ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے