شکایات کے بروقت ازالے سے عوام کا اعتماد بڑھے گا، امان اللہ یاسین زئی

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ اچھی طرز حکمرانی کو سچی بنیادیں فراہم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اداروں کی کارکردگی کو باقاعدگی سے جانچنے کے علاوہ شفافت اور جوابدہی کے عمل کو مستحکم بنائیں کیونکہ عوامی شکایات کے بروقت ازالے سے قومی اداروں پر عوام کا اعتماد بڑھے گا گورنر یاسین زئی نے پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے عوام کو اپنی شکایات درج کروانے کی سہولت کو لایق تحسین قرار دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں صوبہ بلوچستان میں کام کرنے والے تمام وفاقی اداروں کے نمائندوں سے منعقدہ اجلاس کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملک کے تمام صوبوں کے گورنرز صاحبان کو پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے صوبوں میں کام کرنے والے وفاقی اداروں میں

عوامی شکایات کے ازالے کے نظام کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے عوام سے پاکستان سیٹیزن پورٹل کے ذریعے موصول ہونے والی شکایات کے ازالے اور متعلقہ محکموں کے اٹھائے گئے اقدامات پر گورنر بلوچستان نے بلوچستان میں کام کرنے والے وفاقی اداروں کے سربراہان پر زور دیا کہ آئندہ کے اجلاس پوری تیاری، شکایات کے ازالہ کی تحریری رپو رٹ کے ساتھ ساتھ اداروں کی کارکردگی میں بہتری لانے کے حوالے سے نئی تجاویز کے ساتھ اجلاس میں شرکت کریں. انہوں نے کہا کہ پاکستان سیٹیزن پورٹل کے آغاز سے نہ صرف عام آدمی کی عزت نفس بحال ہورہی ہے بلکہ اس فورم کی وجہ ملکی اداروں پر عوام کا اعتماد بھی مزید بڑھتا جارہا ہے. اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کو ماہانہ پروگریس رپورٹ گورنر سیکرٹریٹ کو جمع کرنے اور ہر تین مہینے کے بعد اپنے اداروں سے وزیراعظم ہاؤس کو آگاء کرنے پر اتفاق کیا گیا اجلاس میں شرکاء کی تجاویز اور سفارشات کے نتیجے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے