جمہوری عمل میں خواتین کی شرکت سے جمہو ریت مضبوط ہو تی ہے، ربابہ خان بلیدی
کوئٹہ: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بلوچستان خواتین کے حقو ق اور ان کے تحفظ کیلئے مو ثر قانون سازی کررہی ہے۔ صوبے کی خواتین کو اختیار بنانے،سیاسی عمل میں شامل کرنے اور ان کے حقو ق کیلئے خواتین ممبر پارلمینٹر موثر آواز اُٹھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے عوام میں شعور و آگاہی پیدا کرنا بے حد ضروری ہے معاشرے میں اجتما عی سوچ کو پر وان چڑ ھ کر خو اتین پر ہونے والے تشد د اور امتیاز ی سلوک کو خاتمہ کیا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عورت فا ونڈ یشن کے زیر اہتمام جذ بہ پر وگرام کے تحت عورت قیادت اسمبلی کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی قادر علی نائل،نما ئندہ الیکشن کمیشن طاہر حسین بورڈ ممبر عورت فا ونڈ یشن محترمہ روشن خو رشد بر وچہ،جوائنٹ الیکشن کمیشن فا ئز حسین،ریز یڈ نٹ ڈائریکٹر عورت فاونڈ یشن علاوالدین خلجی ممبر جذبہ ڈسٹرکٹ فورم اشفاق مینگل،پر اجیکٹ ڈائریکٹر عورت فاونڈیشن محترمہ یاسمین مفل،ممبر نیشنل کمیشن اسسٹنٹ آف وومن بلوچستان ریحانہ خلجی اور دیگر سماجی عہد یداران اور ورکرز موجودتھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خواتین کو با اختیار بنانے،سیاسی میدان میں آگے لانے اور امتیازی سلوک کے خاتمے کیلئے موثر قانون سازی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وومن کاکس فورم کے توسط سے صوبے کی خواتین کو معاشی اور اقتصادی طور پر آگے بڑ ھنے،گھریلو تشدد کی روک تھام اور ان کے حقو ق کی فراہمی کیلئے مختلف قانونی مسو دوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ً خوا تین پر تشد د کے خاتمے کام کرنے والی جگہوں پر ہراساں کرنے کے خلاف موثر قانون سازی کی ہے جس سے خو اتین کو تحفظ اور سو لیات میسر آئیگی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی قادر نائل نے کہا ہے کہ جمہوری عمل میں خواتین کی شرکت سے جمہو ریت مضبوط ہو تی ہے۔خواتین کے حقو ق اور تحفظ کیلئے قوانین پر عمل در آمد کی ضر ورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے حوالے سے معا شر ے کی سو چ تبدیل ہورہی ہے۔ جو کہ مثبت قدم ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر عورت فاونڈیشن روشن خو رشد بروچہ نے کہا ہے کہ خواتین کے حقو ق کیلئے قانون موجود ہیں ان پر عملدر آمد کرانا ضروری ہے۔ آج کی عورت اور پہلے زمانے کی عورت میں بہت فرق ہے آج تمام شعبوں میں عورت مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں۔ اس تقریب سے یاسمین مغل،طاہر حسین،اشفاق مینگل، ریحا نہ خلجی، اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔