الیکشن میں کامیابی کا اصل کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے،صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہےکہ الیکشن میں کامیابی کا اصل کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے ، مسلم لیگ ق اور متحدہ قومی موومنٹ کا بھی شکر گزار ہوں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی طرف سے دیے گئے ظہرانے میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ کل کا جوش و جذبہ قابل دید تھا،ہرکوئی ایک ایک ووٹ گن رہا تھا ،ایسی خوشی پہلے نہیں دیکھی جو کل تھی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے سینیٹرز کو خصوصی ہدایات دے رکھی تھی ، الیکشن میں کامیابی کا اصل کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے ، مسلم لیگ ق، جی ڈی اے، ایم کیو ایم کا بھی شکر گزار ہوں ان کا کہنا تھا کہ میں ان ممبران سینیٹ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دیا، غیر جانبدار ہوکر سب کو ساتھ لیکر چلیں گے،میری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ مستقبل کے چیلنجز کا اسی طرح سامنا کریں گے جیسے سینیٹ میں کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے