بلاول بھٹو کا سراج الحق کو ٹیلی فون،چیئرمین سینیٹ کےانتخاب میں تعاون کی درخواست
لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امیر جماعت اسلامی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان سے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیلئے تعاون مانگا ہےذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوران گفتگو موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا امیر جماعت اسلامی نے بلاول بھٹو کو جواب دیا کہ وہ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گےترجمان جماعت اسلامی کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے بھی سراج الحق سے رابطہ کرکے ووٹ کی درخواست ہےاس کے علاوہ پی ڈی ایم کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے مشترکہ امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی سراج الحق سے ملاقات کرکے ان سے ووٹ کی درخواست کی۔