کوویڈ کی صورتحال کنڑول میں ہے،ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی
کوئٹہ:پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے این سی او سی کا اعلی سطحی اجلاس وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں بلوچستان کی نمائندگی پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کوئٹہ سے آن لائن کی اس موقع پر سدرن کمانڈ کے نمائندے کوویڈ سیل بلوچستان کے سربراہ ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی ڈاکٹر سرمد خان بھی موجود تھے اجلاس میں کوویڈ کی تازہ ترین صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے بتایا کہ بلوچستان میں آج سے ساٹھ سال اور زائد العمر افراد کو کوویڈ ویکسینیشن شروع کی جاررہی ہے جنرل پبلک ویکسینیشن اس عمل کیلئے صوبے میں 44 ایڈلٹ ویکسینیشن سینٹرز قائم کردئیے گئے
ویکسینیشن کے لئے ساٹھ سال اور زائد العمر افراد 1166 پر اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے میں کوویڈ کی صورتحال کنڑول میں ہے اسوقت کوویڈ کے دو مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت نارمل ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی صورتحال سنگین نہیں اس لئے ہماری تجویز یہی ہوگی کہ بلوچستان کے تعلیمی ادارے کھلے رہنے چائیے کورونا کے تناظر میں تعلیمی اداروں کی دو ہفتوں تک مانیٹرنگ کی جائے گی اور کوویڈ پھیلاو کی صورت میں ہم ٹارگیٹڈ اپروچ کی جانب جائیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کوویڈ کے پھیلاو کی شرح کمیونٹی مقامات سے نہایت کم ہے تاہم ایس او پیز پر عمل درآمد بدستور جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ محمکہ صحت کا کوویڈ سیل روزآنہ کی بنیاد پر کوویڈ ڈیٹا روز اول سے مرتب کررہا ہے اور صورتحال پر ہماری کڑی نظر ہے اگر خدانخواستہ اندرون بلوچستان کوویڈ کے کیس سامنے آتے ہیں تو ہم محدود سطح پر سمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ لے سکتے ہیں اسوقت بلوچستان میں کوویڈ پیشنٹ سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ ہورہے ہیں جس میں بتدریج کمی آرہی ہے اور عوام کے تعاون سے انشاء اللہ اس موذی وباء سے مکمل نجات پانے میں کامیاب رہیں گے