فردوس عاشق اعوان کا مقابلہ مصوری میں حصہ، انتخابی نشان بلے کی تصویر بنائی

لاہور :میں ہونے والے مقابلے میں معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی حصہ لیا
فردوس عاشق اعوان نے طلبا کے درمیان دیواروں پر مصوری کے مقابلے میں خود بھی پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلے کی تصویر بنائی ڈاکٹر فردوس عاشق نے دیوار پر تحریک انصاف کا نشان بلا بنایا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بیٹ ذرا چوڑا ہو گیا ، یہ مارنے والا بیٹ ہے ، کھیلنے والا نہیں صحافی نے سوال کیا کہ اس بلے سے کس اپوزیشن کے رہنما کو چھکا ماریں گی، تو انہوں نے جواب دیا کہ جس اپوزیشن لیڈر کا سائز بڑا ہے اس کوجس پر صحافی نے کہا یعنی مولانا فضل الرحمان کو اس پر فردوس عاشق نے قہقہہ لگا دیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے