حکومت کو ہر محاذ پر شکست دیں گے : احسن اقبال

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بے بنیاد اور جھوٹے کیس بھگت رہے ہیں، اختیارات سے تجاوز کا بے بنیاد الزام لگایا گیا، اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5 سال کے دوران 11 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی، حکمران سے جلد چھٹکارا حاصل کریں گے۔
ادھر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 18 مارچ کو ہی ڈسکہ میں پھر عوامی میدان لگے گا، اب انہیں بھاگنے نہیں دیں گے، نون لیگ ایک بار پھر سرخرو ہوگی، حکومت کو ہر محاذ پر شکست دیں گے۔
دوسری جانب سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں تو اور کیا ہے، ڈھائی سال ہو گئے کیس آج تک چل رہا ہے، یہ کیس ہے کیا کسی کو نہیں پتا، نیب جو بھی کر رہا وہ سب جھوٹ ہے، اب تو سپریم کورٹ نے بھی کہہ دیا، ان سب باتوں کا جواب ایک دن دینا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے