بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء و سینیٹر دنیش کمار نے صوبائی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

کوئٹہ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء و سینیٹر دنیش کمار نے صوبائی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔بلوچستان اسمبلی کی اقلیتی نشست پر رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور دنیش کمار نے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد بلوچستان اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ نے انکی نشست خالی ہونے کا اعلامیہ جاری کردیا، دنیش کمار کی نشست پر بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء خلیل جارج کو رکن صوبائی اسمبلی مقرر کیا جائیگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے