پی ڈی ایم کی تحریک ملک میں نظام کی تبدیلی اور عوامی بالادستی کیلئے ہے،مولانا عبدالغفور حیدری

سبی :جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک ملک میں نظام کی تبدیلی اور عوامی بالادستی کے لئے ہے ہمارہ مقصد صرف حکومت کا خاتمہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے ملک کی بہتری استحکام کے عظیم مقاصد ہے کار فرما ہیں یہ بات انہوں نے ڈھاڈر میں جے یوآئی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ کے موقع پر کی اس موقع پر حافظ شبیر احمد عثمانی، خلیل احمد سارنگزئی، حافظ یعقوب کھوسہ، حافظ عبدالقیوم قاری عبدالہادی،مولانانذیر احمد مستوئی، عگار مجاہد، علی احمد، عبداللہ بنگلزئی، اسلم بوہڑ،آغا رسول بخش، حاجی عمر بنگلزئی، منظور بلوچ،پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے نمائندوں اور سینئر صحافی و جمعیت علماء اسلام کے کارکناں بھی موجود تھے۔جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ 25جولائی 2018کے جعلی الیکشن کے بعدجمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سمیت جمعیت علماء اسلام نے آوازکی جس کے بعد ملک کی تمام جمہوری حقیقی سیاسی قوتوں کو اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور آج الحمد اللہ تمام سیاسی مذہبی قوم پرست جماعتوں سمیت عوامی طبقات اس جدوجہد میں شریک ہے اور ملک میں جاری سیاسی سماجی محنت کش وکلاء ڈاکٹرز طلباء کاروباری اور دیہاڑی دار طبقوں کا احتجاج بے تحاشہ مہنگائی بدانتظامی اندرونی اور بیرونی پالیسیوں میں ناکامیوں سے ملک بدنام ہورہا ہے بزور طاقت فرسودہ سوچ کے حامل افراد کا اسمبلیوں میں لانے سے ملک مزید غیر مستحکم ہوگا اور اس سوچ کو تبدیل کرنے اپنے ملک کو بہتری خوشحالی سیاسی معاشی استحکامکے لئے ان نااہل حکمرانوں سے چھٹکارا ضروری ہو چکا ہے انہوں نے تمام جمہوری سیاسی کارکنوں اور کچھی کی عوام سے کہا کہ 26مارچ کے لانگ مارچ میں شریک ہوکر کامیاب بنائیں لانگ مارچ گوادر سے لیکر چترال تک عوامی طاقت کا تاریخی منظر نامہ حکمرانوں کو اقتدار سے چھوڑ نے پر مجبور کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے