ترقی کا عمل امن و امان کے ساتھ لازم و ملزوم ہے،بشریٰ رند

کوئٹہ: پارلمیانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبے میں امن و امان کے ساتھ ساتھ ترقی کے عمل کو جاری رکھنے کے لئے سرگر م ہے۔ صوبے کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے تمام تر وسائل کو برئے کار لاتے ہوئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ کیونکہ ترقی کا عمل امن و امان کے ساتھ لازم و ملزوم ہے۔ صوبے کو اگر محفوظ اور پر امن بنایا جائے گا تو ترقی کا عمل تیز اور موثر ہوگا۔ سر مایہ کار متوجہ ہونگے۔ کیونکہ بلوچستا ن میں سرمایہ کا ری کے وسیع مواقع موجودہ ہیں۔ جس سے صوبے میں ترقی بھی آئے گی۔ خوشحالی کے حصول کے لئے صوبائی حکومت انسانی اور قدرتی وسائل کے موثر استعمال پر یقین رکھتی ہے۔ یہی وہ وژن ہے جسکے تحت صوبائی حکومت ترقی کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہر شخص اپنی سطح پر اپنی ذمہ داریاوں کو سمجھتے ہوئے ترقی کے عمل کو موثر بنائے۔ امن و امان کو قائم رکھنا جہاں حکومت کی ذمہ داری ہے وہاں عوام پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بناتے ہوئے ترقی کے عمل میں حصہ ڈالیں تا کہ ہمارا صوبہ بھی ترقی کے عمل میں شامل ہو کر انکے دورس نتائج سے بہرہ مند ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے