ایک ووٹ بھی غلط ثابت ہوا تو اپنی کرسی پر نہیں رہوں گا :اسد قیصر

اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کے واقعات پر تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی، پارلیمنٹ کے باہر جو بھی واقعہ ہوا اس کی تحقیقات کرائیں گے، ہمیں جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے، الیکشن میں اخلاقی اقدار کو کم نہیں ہونے دیں گے۔

اسد قیصر نے کہا ہے کہ کونسا ایم این اے غیر حاضر تھا ؟ میرا اور فیصل واوڈا کا ووٹ گنیں تو 180 بنتے ہیں، ایک ووٹ بھی غلط ثابت ہوا تو اپنی کرسی پر نہیں رہوں گا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد پارلیمنٹ کو مضبوط اور بالادست ادارہ بنانا ہے، جیت کسی کی بھی ہو جمہوریت اور سیاست قائم رہنی چاہیے، جیت جس کسی کی بھی ہو، کامیابی جمہوریت کی ہونی چاہیے، ووٹ کا درخواست گزار ہوں، میرا حلقہ تمام سینیٹرز ہیں، ووٹ کیلئے سب کے پاس جاؤں گا، جمہوریت کیلئے آزاد میڈیا بنیادی شرط ہے، میڈیا کو ہر ممکن سہولت دینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے