غریب اور مستحق افراد کی کفالت ہماری اولین ترجیح ہے : عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب اور مستحق افراد کی کفالت اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعظم عمران خان سے سینیٹر فیصل جاوید اور ذیشان خانزادہ نے ملاقات کی۔ جس میں پناہ گاہوں کے دائرہ کار میں توسیع سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے امور پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ غریب اور مستحق افراد کی کفالت ہماری اولین ترجیح ہے اور مستحقین کی مدد کے لیے کوشاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے