درے خان لہڑی کےقتل ا فسوسناک ہے ، میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ :صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے مستونگ کا شاخسانہ کلی چکل ہارون میں درے خان لہڑی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیر داخلہ نے افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قتل میں ملوث ملزمان کو فوری طورپر قانون کی گرفت میں لاکر مزید کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ مقتول کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے،افسوسنا ک واقعہ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں وزیر داخلہ نے مقتول کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے اور انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے