سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت؛ پی ٹی آئی رکن اسمبلی سے ثبوت طلب

خیبرپختونخوا:الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رکن عبدالسلام آفریدی سے سینیٹ انتخابات میں ووٹ کے بدلے پیسوں کی پیشکش کے ثبوت مانگ لیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے مردان سے تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی عبدالسلام آفریدی سے سینیٹ انتخابات میں ووٹ کے بدلے پسیوں کی آفر کے ثبوت مانگ لیے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ایم پی اے کو ثبوت الیکشن کمیشن کی ویجیلنس کمیٹی کوپیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

جیو نیوز سے گفت گو میں عبدالسلام آفریدی کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں ان کو 8 کروڑ روپے کی آفر کی گئی، الیکشن کمیشن نے ثبوت مانگے ہیں، میر ے پاس بیرون ملک کے نمبر سے واٹس اپ میسجز کا ریکارڈ موجود ہے جو میں الیکشن کمیشن کو فراہم کروں گا ۔ عبدالسلام آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ انکوائری اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے