شمالی وزیرستان سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 کمانڈرز سمیت 8 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 کمانڈرز سمیت 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقوں بویا اور دوسلی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشنز کیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشت گردوں میں 3 دہشت گرد کمانڈرز بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد کمانڈر عبدالانیر کا تعلق ٹی ٹی پی طوفان گروپ سے تھا، ہلاک دہشت گرد کمانڈر جنید عرف جامد کا تعلق ٹی ٹی پی طارق گروپ سے تھا جبکہ ہلاک دہشت گرد خالق شادین عرف ریحان کا تعلق ٹی ٹی پی صادق نور گروپ سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا مزید بتانا ہے کہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گرد 2009 سے آئی ای ڈی حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھے،ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردوں کی بھرتیوں میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے