سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں خفیہ معلومات پر آپریشن کر کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن بویا اور دوسالی کےعلاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلےمیں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 3 دہشتگرد کمانڈر بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں کمانڈر عنیر، جنید اور خلیق شدین شامل ہیں۔ ہلاک دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ، اغوا اور دیگر جرائم میں ملوث تھے۔ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف حملوں میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔