بلوچستان عوامی پارٹی وزیراعظم کے ساتھ ہے،جام کمال خان

کوئٹہ/اسلام آباد وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی وزیراعظم کے ساتھ ہے، تمام اتحادیوں سے اچھے کی امید ہے، صادق سنجرانی نے سینیٹ کو احسن طریقے سے چلایا اس دفعہ بھی ساتھ دینگے۔جمعہ کو وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حالیہ سینیٹ انتخابات اور وزیر اعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ وزیراعظم اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیں گے،بلوچستان عوامی پارٹی حکومت کی اتحادی ہے اورپورے ممبران وزیراعظم کیساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اتحادی وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کرینگے۔تمام اتحادیوں سے اچھے کی امید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی بلوچستان سے نامزد ہیں، پہلے کی طرح اس دفعہ بھی ساتھ دیں گے۔صادق سنجرانی نے سینیٹ کو احسن طریقے سے چلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی سینیٹ میں چوتھی بڑی جماعت ہے،اعتماد کا اظہار کرنے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے