بلوچستان سے نو منتخب سینیٹرز نے کتنے ووٹ حاصل کئے الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں
کوئٹہ :بلوچستان سے نو منتخب سینیٹرز نے کتنے ووٹ حاصل کئے الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں جنرل نشست پر سب سے زیادہ ووٹ آزاد امیدوار عبدالقادر نے حاصل کئے۔جمعہ کو صوبائی الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے سرکاری نتائج کا فارم 56جاری کردیا جس کے مطابق بلوچستان سے جنرل نشست پر سب سے زیادہ پوائنٹس عبدالقادر نے 1100حاصل کئے، دوسرے نمبر پر بی این پی کے محمدقاسم رونجھا نے 900،تیسرے نمبر پر جمعیت علماء اسلام کے مولانا عبدالغفور حیدری نے 900،بلوچستان عوامی پارٹی کے منظور احمد کاکڑ، پرنس احمد عمر احمدزئی، سرفراز بگٹی، عوامی نیشنل پارٹی کے ارباب عمر فاروق کاسی نے 800 پوائنٹس حاصل کئے اور سینیٹر منتخب ہوگئے جنرل نشستوں پر امیدوار بی این پی کے ساجد ترین نے 300اور پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے عثمان خان کاکڑ نے 100پوانٹس حاصل کئے اسی طرح ٹیکنوکریٹ کی نشست پر64ووٹ کاسٹ ہوئے جن سے منتخب ہونے والے بلوچستان نیشنل پارٹی کے کامران مرتضیٰ ایڈوکیٹ نے 2300،بلوچستان عوامی پارٹی کے سعید احمد ہاشمی نے 2100پوائنٹس حاصل کئے جبکہ بی اے پی کے نوید کلمتی 2000پوائنٹس حاصل کر سکے تیسرے نمبر پر رہے،خواتین کی دو نشستوں پر 65ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں بلوچستان عوامی پارٹی کی ثمینہ ممتاز نے 2700،آزاد امیدوار نسیمہ احسان نے 2300 پوائنٹس لیکر منتخب ہوئیں اور بلوچستان عوامی پارٹی کی کاشفہ گچکی نے 1500پوائنٹس حاصل کئے،نتائج کے مطابق غیر مسلموں کی نشست پر 65ووٹ ڈالے گئے جن میں بی اے پی کے دنیش کمار 40ووٹ لیکر منتخب جبکہ جمعیت علماء اسلام کے ہیمن داس نے 25ووٹ حاصل کئے