اعتماد کا ووٹ : (پی ڈی ایم) کی جماعتیں آج سر جوڑ کر بیٹھیں گی

اپوزیشن کی جماعتیں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے کل ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گی یا نہیں، فیصلہ آج متوقع ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جماعتیں آج سر جوڑ کر بیٹھیں گی اور کل ہونے والی قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کے لئے مشاورت کریں گی۔

اپوزیشن نے تمام ارکان اسمبلی کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، بلاول بھٹو زرداری بھی پارٹی رہنماوں سے اہم مشاورت کریں گے۔

حتمی مشاورت کے بعد قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

بعض رہنماؤں نے کل ہونے والے اجلاس کا حصہ نہ بننے کی تجویز دے رکھی ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے تمام ارکان اسمبلی کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ بروز ہفتہ اسمبلی سےاعتماد کا ووٹ لوں گا۔ اعتماد کا ووٹ اوپن ہوگا یہ سب کا جمہوری حق ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اگر نااہل ہوں تو میرے سامنے ہاتھ کھڑا کریں اپوزیشن میں چلا جاؤں گا۔

قوم سے براہ راست خطاب میں انہوں نے کہا اگر میری حکومت چلی بھی جائے تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ چاہے اسمبلی میں بیٹھوں یا باہر چلا جاوَں چوروں کو نہیں چھوڑوں گا۔ جب تک ملک کا پیسہ واپس نہیں کرتے نہیں چھوڑوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے