مہر گڑھ خردبرد کے الزام میں نواب اسلم رئیسانی سمیت چھ ملزمان پر فرد جرم عائد،
کوئٹہ: احتسا ب عدا لت نے مہر گڑھ کے ورثہ کی بحالی اور معاوضہ کے فنڈز میں مبینہ خردبرد کے الزام میں سابق وزیراعلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی سمیت چھ ملزمان پر فرد جرم عائد ملزمان کا صحت جرم سے انکار۔ جمعرات کو احتساب عدالت نے مہرگڑھ کے ورثہ کی بحالی اورغیر قانونی طور پر کروڑوں روپے ہرجانے کی مد میں حاصل کرکے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت کر تے ہوئے سابق وزیراعلی نواب اسلم رئیسانی سمیت چھ ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے جبکہ نواب اسلم رئیسانی سمیت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا جس پر احتساب عدالت نے کیس میں مزید گواہان طلب کرلئے اور سماعت 16مارچ تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی پرمبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے خاندان کیلئے غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے ہرجانے کی مد میں حاصل کرنے کا الزام ہے،ملزمان کے غیر قانونی عمل سے خزانے کو غیر قانونی طور پر 817 ملین روپے کا نقصان پہنچا ہے۔