صادق سنجرانی کا خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ، حمایت مانگ لی
اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایم کیو ایم کے کنونیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی نے ایم کیو ایم سے بطور امیدوار چیئرمین سینیٹ حمایت مانگ لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بطور اتحادی صادق سنجرانی کو حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے بھی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے خالد مقبول صدیقی کو سینیٹرز کے منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے خالد مقبول صدیقی کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ بھی کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایم کیوایم وفد کو اسلام آباد میں ملاقات کی دعوت دے دی۔