سبی ثقافتی میلےمنانے کا مقصد صوبوں کے مابین ہم آہنگی کوفروغ دینا تھا ،میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ :صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ سبی میلے بلوچستان کی ثقافت ہیں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان معاشرے کی بہترین روایات کو برقرار رکھنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری بیان بات کرتے ہوئے کہی کہ سبی ثقافتی میلے منانے کا مقصد صوبوں کے مابین ہم آہنگی کوفروغ دینا تھا۔جس سے ملک میں اتحاد و یکجہتی کی فضاء پروان چڑھے گی وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ سبی میلے کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جاے اور شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں ہر آنے جانے والے گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جائے  انہوں نے کہا کہ معاشی‘ سماجی اور اقتصادی لحاظ سے بلکہ آج کے حالات کے تناظر میں سبی میلہ کی بہت بڑی اہمیت ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے بلوچستان کی صورتحال کے پیش نظر حکومت بلوچستان اور پاک فوج اس میلے کو ہر صورت میں اپنے روایتی انداز میں قائم و دائم رکھنے اور اس کے پروقار اور شاندار انداز میں اہتمام کو ہر صورت میں ممکن بنانے  کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور اس سال بھی سبی میلہ گزشتہ سالوں کی طرح بھرپور انداز میں پرامن طور پر منایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے