آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کے سفیر برنارڈ اسٹیفن شلاگیک کی ملاقات

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر برنارڈ سٹیفن شلاگیک نے ملاقات کی۔اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مجموعی علاقائی صورتحال، مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون اور افغان امن عمل کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے ستمبر 2020ء میں پاک جرمنی سٹریٹجک مذاکرات کے 5 ویں دور کے انعقاد کو بھی سراہا اورامید ظاہر کی کی دوطرفہ تعلقات سے باہمی استفادہ ہوگا۔

دورہ کرنے والے معزز مہمان نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مستقل کوششوں کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے