یوسف رضاگیلانی کی جیت کے بعد اپوزیشن کاوزیراعظم سے استعفی کامطالبہ غیرجمہوری ہے، لیاقت شاہوانی
کوئٹہ : ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ ملک میں سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی اور اس کے اتحادی مجموعی طور پر کامیاب ہوئے،یوسف رضاگیلانی کی جیت کے بعد اپوزیشن کاوزیراعظم سے استعفی کامطالبہ غیرجمہوری ہے پی ڈی ایم ہر محاذ پر ناکام ہوگئی ہے،لانگ مارچ بھی ناکام ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ روز سینیٹ کے انتخابات بہت احسن طریقے سے انجام پائے،اتحادی جماعتوں کے مشکور ہیں ان سے مل کے اکثریت حاصل کی،سینیٹ الیکشن میں مجموعی طور پر آٹھ نشستوں پر کامیابی حاصل کی، بلوچستان سے سینیٹ انتخابات میں ہم نے اپنا مینڈیٹ حاصل کیا، سینیٹ انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی نے چھ نشستیں حاصل کیں،بلوچستان کے منتخب سینیٹرز صوبے کے مسائل کے حل اور حقوق کیلئے جدوجہد کریں گے،لیاقت شاہوانی نے کہاکہ سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خریدوفروخت کے خدشات اور بدگمانیاں غلط ثابت ہوئیں،یوسف رضاگیلانی کی جیت کے بعد اپوزیشن کاوزیراعظم سے استعفی کامطالبہ غیرجمہوری ہے، وزیراعظم کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ اچھی بات ہے، سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ کی بات اسی وجہ سے کی گئی تھی،انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم ہر محاذ پر ناکام ہوگئی،لانگ مارچ بھی ناکام ہوگا،عوام انہیں مسترد کرچکے ہیں،لیاقت شاہوانی نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ چیئرمین چیئرمین سینیٹ کا تعلق بلوچستان سے ہویہ ہمارا حق بنتا ہے۔