ینگ ڈاکٹرز کا او پی ڈیز سے بائیکارٹ تیسرے روز بھی جاری

کوئٹہ : ینگ ڈاکٹرز کا او پی ڈیز سے بائیکارٹ تیسرے روز بھی جاری رہا تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز نے تین روز قبل سول ہسپتال اور بی ایم سی میں اوپی ڈیز سے بائیکارٹ کا اعلان کیا تھا اس موقع پر تر جمان ینگ ڈاکٹر ز رحیم خان نے کہا ہے کہ ڈائریکٹرڈین پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ سنڈیمن پراونشل ہسپتال انتقامی کارروائی کررہی ہیں ضابطگیوں پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہاکہ سول ہسپتال کی جانب سے انسٹیٹیوٹ کے کلرکل مافیا کی رشوت خوری پر پردہ ڈالنے کیلئے انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ اور سیکرٹری صحت گروپ کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے