صوبائی حکومت صوبے کے تمام حصوں میں ا من و امان پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، مطہر نیاز

کوئٹہ :چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت بدھ کے روز امن وامان کے سلسلے میں پولیس اور لیویز کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کوئٹہ سمیت صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حافظ عبدالباسط، آئی جی پولیس محمد رائے طاہر اور ڈائریکٹر جنرل لیویز مجیب الرحمن قمبرانی شریک تھے۔اجلاس کو امن وامان سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جا ن ومال کا تحفظ صوبائی حکومت کی اولین زمہ داری ہے اور صوبے میں امن وامان کو مزید بہتر کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے تمام حصوں میں ا من و امان پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ کسی بھی علاقے کی معاشی اور اقتصادی ترقی کیلئے امن و امان پہلی شرط ہے جس کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر سے بہتر بنایا جائے تاکہ سرمایہ کاروں سمیت دیگر کاروباری شعبے کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ اپنی معاشی اور اقتصادی سرگرمیوں کو جاری رکھ سکیں اس کے علاوہ پولیس اور لیویز صوبے سے جرائم اور جرائم پیشہ افراد کاقلع قمع کریں ساتھ ہی بلوچستان خصوصاََ صوبے کے سرحدی علاقوں میں دھشت گردوں اور ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے انہوں نے کہا کہ پولیس آور لیویز جہا ں امن و امان کے لئے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے وہاں قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے ساتھ مل کر ان میں احساس تحفظ کے ساتھ ساتھ پولیس اور لیویز فورس پر اعتماد بڑھائیں تاکہ عوام کو معلوم ہو کہ پولیس اور لیویز ا ن کے تحفّظ کے لئے ہیں اس لئے خوفزدہ ہونے کی بجائے جرائم کے خاتمے کے لئے عوام ان سے تعاون کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے