بلوچستان کا حکومتی اتحاد سینیٹ کی 8 نشستیں بآسانی حاصل کر لے گا، جام کمال

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ صوبے کی مخلوط حکومت کے پاس 42 ووٹوں کی واضح برتری ہے، جس سے حکومتی اتحاد باآسانی سینیٹ کی 8 نشستیں حاصل کر لیں گےوزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے دنیا نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اچھے ماحول میں بلوچستان میں سینیٹ الیکشن ہو رہے ہیں، یہاں سیاست اپنی جگہ لیکن لوگوں کے قبائلی لحاظ سے ایک دوسرے سے رابطے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دوسرے صوبوں کی طرح کبھی بد مزگی نہیں دیکھی گئی۔ جس موقف کے ساتھ ہم آگے بڑھ رہے ہیں امید ہے کہ اچھا نتیجہ سامنے آئے گا۔ 42 ووٹوں سے 5 جنرل، ایک اقلیت اور دو خواتین کی نشستیں آسانی سے جیت سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے