بی اے پی کی جنرل نشست کی امیدوار ستارہ ایازسینٹ الیکشن سے دستبردار

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کی جنرل نشست پر امیدوار ستارہ ایاز بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بی اے پی کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہوگئیں، یہ اعلان انہوں نے منگل کووزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند، پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر ربابہ بلیدی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ مجھے بی اے پی کی طر ف سینٹ کی جنرل سیٹ کیلئے امیدوار نامزدگی کیا گیا تھا پارٹی صدر وزیراعلیٰ جام کمال خان سمیت پارٹی کے تمام ارکان نے مجھے عزت دی انہوں نے کہا کہ بلو چستان سے تعلق رکھنے والے امیدوار جو جنرل نشست پر سینٹ انتخا بات میں لڑنا چاہتے ہیں میں انکے حق میں دستبردار ہو رہی ہوں انہوں نے کہا کہ میں بی اے پی کے سا تھ ہوں او ر آئند بھی رہوں گی، میں نہیں چاہتی کی میری وجہ سے پارٹی میں کوئی مسئلہ ہو اور پارٹی کوفیصلہ کر نے میں مشکل ہو،انہوں نے کہا کہ آج جو الیکشن ہے اگر میں اس میں حصہ لینا چاہتی تو جام کمال خان اور تمام سا تھی مجھے ووٹ بھی دیتے مگر میں یہ محسوس کرتی ہوں کہ مجھے یہ سیٹ اپنے بھائیوں کیلئے چھوڑ دینی چاہیے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ بلو چستان سمیت پا کستان بھر میں سیا سی معاملات کو مدنظر کر تمام سیا سی پارٹیاں فیصلے کرتی ہیں تمام جماعتیں اپنے رہنماؤں کو سینیٹ انتخابات میں موقع دیتی ہیں بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی ستارہ ایاز کو موقع دیا انہوں نے خواتین کے حوالے سے پارٹی کو بہتر کر نے میں کردار ادا کیاانہوں نے کہا کہ ہما ری کو شش ہے کہ پارٹی کو نہ صرف بلو چستان میں بلکہ پا کستان کے تمام صوبوں میں فعال کر نے اور خواتین کی سطح پر لیکر جائیں گے اور ان لوگوں کو نمائندگی دیں جو علا قے کے مسائل کو حل کرنے میں کردار ادا کریں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر کوئی بلو چستان سے ہو اورصوبے کیلئے کچھ نہیں کر رہا تو یہ صوبے کے سا تھ انصا فی ہے آنے والے وقت میں ہمیں ان لوگوں کی ضر ورت ہو گی جو صوبے کیلئے کام کریں لوگوں کیلئے بہتری کرے انہوں نے کہاکہ ستارہ ایاز نے پارٹی کیلئے یہ سوچ رکھی کہ میری وجہ سے اگر پارٹی میں تضاد پیدا ہو رہا ہے تو وہ دستبردار ہورہی ہیں، انہوں نے کہا کہ بلو چستان عوامی پارٹی کو سند ھ پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں بھی لیکر جائیں گے اور ہر سطح نہ صرف بلو چستان بلکہ پاکستان کے لوگوں کی نمائند گی کر یں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے