بلوچ ثقافت کا شمار دنیا کی قدیم ثقافتوں میں ہوتا ہے،حاجی علی مدد جتک

کوئٹہ :پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے بلوچ ثقافتی دن کے موقع پر بلوچستان اور دنیا بھر میں بسنے والے بلوچ اقوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مختلف ثقافتی پھولوں پر مشتمل ایک خوبصورت گلدستہ ہے بلوچ ثقافت کا شمار دنیا کی قدیم ثقافتوں میں ہوتا ہے جو محبت،امن اور مہمان نوازی کا درس دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ باشعور قومیں اپنے ثقافتی ورثے کا ہمیشہ تحفظ کرتی ہیں بلوچ ثقافتی دن کے موقع پر بلوچ اقوام اور پاکستان کے تمام اقوام کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ امن، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیں اور نفرتوں کا خاتمہ کرنے میں کرداراداکریں۔انہوں نے امید ظاہر کی کے پاکستان میں رہنے والے بلوچ،پشتون،سندھی،سرائیکی، پنجابی، کشمیری، گلگتی ودیگر قوموں کے نوجوان اپنے ثقافت اور ورثے کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے